17 مئی 2010 - 19:30

حزب اللہ لبنان نےصیہونی حکومت کی حالیہ دھمکیوں کی جانب اشارہ کرتےہوئے صیہونی حکومت کےخلاف چارفریقی اتحاد تشکیل دینے کی خبردی ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے نائب سربراہ محمود قماطی نے العالم کوانٹرویودیتےہوئےکہا کہ ایران شام حزب اللہ لبنان اورفلسطینی استقامت کےدرمیان چارفریقی اتحاد سابق امریکی صدرکےدعوےکےبرخلاف خوبیوں کامرکزاورعالم اسلام کےمفاد میں ہے اورصییہونیوں کےخلاف یہ اسلامی عربی سیاسی اتحاد ہرقسم کےمذہبی اورقبائلی رجحانات سے دور ہے۔

قماطی نے حماس کے رہنما محمودالمبحوح کی شہادت کےبعد اسلامی جمہوریہ ایران کےصدراحمدی نژاد اورشام کےصدربشار اسد نیزفلسطین ولبنان کے استقامتی گروہوں کےدرمیان ہونےوالی حالیہ ملاقات کو اہمیت کاحامل قراردیا۔حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے نائب سربراہ نے کہاکہ ان ملاقاتوں سےپتہ چلتاہے کہ علاقے میں نیامشرق وسطی وجود میں آگیاہے جو اس مشرق وسطی سے مختلف ہے جس کی بات امریکی کررہے تھے۔

152/